پاکستان
15 جون ، 2013

بولان میڈیکل کمپلیکس میں دھماکا اور فائرنگ ،متعدد افراد زخمی

 بولان میڈیکل کمپلیکس میں دھماکا اور فائرنگ ،متعدد افراد زخمی

کوئٹہ… بولان میڈیکل کمپلیکس ا سپتا ل کے شعبہ حادثات میں دھماکا اور فائرنگ ہو ئی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ویمن یونیورسٹی کی بس میں دھماکے کے بعد بولان میڈیکل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور واقعے میں ہلاک اور زخمی افرادکو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتا ل کے شعبہ حادثات میں دھماکا ہو گیا جبکہ دھماکے کے بعد مسلح افراد نے شدید نوعیت کی فائرنگ بھی کی۔ دھماکے کے بعداسپتال میں افراتفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے سے پہلے چیف سیکریٹری بلوچستان اورآئی جی بلوچستان اسپتال پہنچے تھے۔

مزید خبریں :