پاکستان
15 جون ، 2013

صرف آئین اورقانون سے جرائم پر قابونہیں پایا جاسکتا، جسٹس مشیر عالم

صرف آئین اورقانون سے جرائم پر قابونہیں پایا جاسکتا، جسٹس مشیر عالم

کراچی…چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم کا کہنا ہے کہ صرف آئین اور قانون سے جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔کراچی سینٹرل جیل میں وکلاء کلینک کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والے اسکریننگ ،ویکسینیشن اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے چیت کرتے ہوئے جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق اب تک صوبے بھر میں ساڑھے چھ ہزار قیدیوں کی اسکریننگ اور تقریباً چھ سو قیدیوں کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ جیل میں بہت سے قیدی ایسے ہیں جو اپنے خاندان کے واحد کفیل ہیں ایسے قیدیوں کی داد رسی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اس بات کی حامی ہے کہ قیدیوں کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ان کا حق ہیں ،اُن کا کہنا تھا کہ صرف آئین اور قانون سے جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا ،قیدیوں کی بہتر تربیت ضروری ہے جبکہ وکلاء کلینک کمیٹی کے تعاون سے اندرون سندھ کی جیلوں میں بھی ایسے کیمپس لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :