پاکستان
15 جون ، 2013

کراچی :کٹی پہاڑی پرکریکر دھماکوں میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق

کراچی :کٹی پہاڑی پرکریکر دھماکوں میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق

کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں کٹی پہاڑی کے قریب رینجرز کی چوکی پر دو کریکر دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں دھماکے کٹی پہاڑی پر واقع رینجرز چوکی کے قریب ہوئے،دھماکوں میں ایک پولیس اہل کار جاں بحق جبکہ پولیس، ریسکیو ورکرز اور رینجرز اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔دھماکوں کے بعد علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ناظم آباد نمبر 7 کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام کی وجہ سے زخمیوں کی اسپتال منتقلی میں تاخیر ہوئی اور ایمبولینس کے ڈرائیوروں کو دُشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :