پاکستان
15 جون ، 2013

ابھی نہیں کہہ سکتے کسی دوسرے ملک نے بلوچستان پر حملہ کیا، پرویزرشید

ابھی نہیں کہہ سکتے کسی دوسرے ملک نے بلوچستان پر حملہ کیا، پرویزرشید

اسلام آباد…وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی دوسرے ملک نے بلوچستان پر حملہ کردیا ہے،وفاقی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کی مدد کرے گی۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے وسائل استعمال کررہے ہیں،بلوچستان میں باہرسے آکرکسی نے حملہ نہیں کیا نہ ہی یہ کہہ سکتے ہیں کسی دوسرے ملک نے بلوچستان پرحملہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ہاتھوں کو بھی ملکی ہاتھوں کا تعاون حاصل ہوتا ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے بلوچ قوم پرست جماعتوں کیلیے بلوچستان میں اقتدارکی قربانی دی،اب ناراض نوجوانوں کے پاس بندوق اُٹھانے کی کوئی وجہ نہیں،پرویزرشید کا کہناتھاکہ ناراض نوجوان اب بندوق رکھیں اورپارلیمانی سیاست میں کرداراداکریں، انہوں نے کہا کہ جس کو تحفظات ہیں ہم سے بات کرے، امن کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پرویزرشید نے کہا کہ طالبان جب کہیں گے گفتگو کا آغاز کردیں گے، وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بی ایل اے کاجھنڈازیارت ریزیڈنسی کون لایا،اُسے گرفتارکریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :