پاکستان
15 جون ، 2013

آئی جی سندھ کا کراچی سمیت پورے صوبے میں ہائی الرٹ کی ہدایت

آئی جی سندھ کا کراچی سمیت پورے صوبے میں ہائی الرٹ کی ہدایت

کراچی…آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کے تناظر میں پولیس کو کراچی سمیت پورے صوبے میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔آئی جی سندھ کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں انھوں نے سندھ پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ سندھ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو اِنتہائی ٹھوس بنایا جائے،انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مربوط رابطوں کے تحت مفرور اشتہاری ملزمان سمیت جرائم پیشہ عناصر اور اُن کے گروہوں کے خلاف ٹارگٹد کارروائیوں میں بھی تیزی لائی جائے۔

مزید خبریں :