15 جون ، 2013
کراچی …کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاون خدا کی بستی کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ گارڈن کے علاقے میں گھر سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ مزار قائد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ سچل کے علاقے سے ایک شخص کی ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاش ملی۔مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ کھارادر بانٹوا اسپتال اور مشرف کالونی ماری پور میں بھی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ کے قریب سے ایک ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ نیو کراچی خمیسو گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔