15 جون ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں حملہ آوروں کے خلاف کارروائی میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق، 4 دہشت گرد مارے گئے، 30 یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، اسپتال میں ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔کوئٹہ کی بروری روڈ پر واقع سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی بس میں تقریبا پونے تین بجے دھماکاہوا،جس کے نتیجے میں گیارہ طالبات جاں بحق جبکہ دیگر بائیس زخمی ہوگئیں،دھماکے میں جاں بحق اور زخمی طالبات کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں سے انہیں برن طبی امداد دی جارہی تھی کہ اسپتال کے شعبہ حادثات میں اچانک دھماکہ ہوگیا،دھماکے کے بعد شدید فائرنگ شروع ہوگئی،اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے اسپتال کے اوپر پوزیشن لے لی اور وہاں سے فائرنگ شروع کردی،اس دوران پولیس اور ایف سی کی جانبسے جوابی فائرنگ کی گئی،تاہم مسلح افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر خواتین یونیورسٹی دھماکے کے واقعہ کے بعد وہاں پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالمنصور کاکڑ اور اسسٹنٹ کمشنر انور علی ، ایف سی کا ایک کیپٹن اور ڈی ایس پی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے،بعد میں ڈپٹی کمشنر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔سیکیورٹی فورسز نے ساڑھے تین گھنٹے سے زائدوقت کی کارروائی کے بعدحملہ آوروں کو مارنے میں کامیاب ہوگئے، دونوں واقعات میں 15خواتین جاں بحق جبکہ19زخمی ہوئیں، اِس کے علاوہ ایف سی کے چاراہلکاروں سمیت ڈپٹی کمشنرکوئٹہ انورعلی شہید ہوئے، جبکہ کمشنر کوئٹہ، ایف سی کاایک کیپٹن، ڈی ایس پی سمیت دیگر مزید افراد زخمی ہوئے،تمام کارروائی میں چار دہشت گردمارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتارکرلیاگیا ہے۔