15 جون ، 2013
کوئٹہ…کیپیٹل پولیس افسر میر زبیر محمود نے کوئٹہ بم حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ قانون نافذکرنیوالے اداروں نے اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں میڈیا سے بات چیت میں سی سی پی او کا کہنا تھا کہ بولان میڈیکل اپستال کمپلیکس اسپتال کوتقریبا کلیئر کردیاگیا، تاہم اسپتال کے تمام کمروں کا ایک بار سرچ کیاجائے گا، اور ایسا کرنے میں مزید دو تین گھنٹے لگ سکتے ہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آئیں ہم سب مل کر اپنے شہر اور صوبے کو ٹھیک کریں۔