پاکستان
15 جون ، 2013

سینیٹ میں زیارت ریزیڈنسی پرحملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

سینیٹ میں زیارت ریزیڈنسی پرحملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد…سینیٹ نے زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے خلافمذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،قرارداد میں مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائدایوان راجہ ظفرالحق نے زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی قرارداد مذمت پیش کی۔جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی۔قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹ متفقہ طور پر قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی مذمت کرتی ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ یہ رہائش گاہ قومی اثاثہ تھا جہاں قائد اعظم نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے، قرارداد میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مجرموں کو گرفتار کرے۔

مزید خبریں :