15 جون ، 2013
اسلام آباد…وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جہاں عسکریت پسندی کامقابلہ سختی سے کرناپڑاوہاں سختی کریں گے،جہاں مرہم رکھناہواوہاں نرم رویہ اپنائیں گے۔ ان کا کہناہے کہ کوئٹہ کے واقعات کے ذمہ داروفاقی ادارے ہوئے توان کااحتساب کرکے نام قوم کوبتائیں گے۔ اسلام آبادمیں پریس کانفرنس میں چودھری نثارکاکہناتھاکہ بولان کمپلیکس میں یرغمال 35 افراد کی بازیابی کیلئے کمانڈوآپریشن کی تیاری کرلی تھی لیکن اُس کی نوبت نہیں آئی، ایک دہشت گرد زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے دونوں واقعات کا ایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔