16 جون ، 2013
ہالی و ڈ… ایکشن ہیرو میٹ ڈیمین کی آنے والی فلم کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا گیا۔سائنس فکشن فلم Elysiumاگست میں ریلیز کے لئے تیار ہے ۔ہالی وڈ کی یہ نئی فل ۴۵۱۲ ویں سال میں elysium نامی ایک ایسے خلائی سیارہ نما جگہ کے گرد گھومتی ہے جہاں تبا ہ شدہ دنیا کی غربت، جنگ اورجرائم سے تنگ لوگ پناہ لینا چاہتے ہیں ۔فلم میں ہالی وڈ اداکارمیٹ ڈیمین کا کردار ایک ایسے عام شخص کا ہے جو لوگوں کو بچا کر elysium جانے کا بیڑا اٹھا لیتا ہے۔ڈسٹرکٹ نائین فیم رائٹر /ہدایت کار نیل بلوم کیمپ کی اس فلم مین میٹ ڈیمین کے ساتھ اداکارہ جوڈی فوسٹر کا مرکزی کردار ہے۔ہالی وڈ کی یہ نئی سائنس فکشن فلمelysium نو اگست کو ریلیز کے لئے تیار ہے۔