16 جون ، 2013
صوابی…صوابی میں پولیو ٹیم پرحملے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے پولیو ٹیم پر حملے کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ حملے کے بعد صوابی میں انسدادِ پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ۔ڈی پی او صوابی ڈاکٹر میاں سعید نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایاکہ صوابی کے علاقے کنڈر میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر اچانگ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیوٹیم میں شامل ایک اسکول ٹیچر اور محکمہ صحت کاایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ڈاکٹر میاں سعیدنے بتایا کہ پولیو ٹیم پر حملے کے شبے میں چار افراد کو گرفتارکیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ٹیم کے اہلکار پولیس سے سکیورٹی مانگے بغیر فیلڈ میں کام کررہے تھے حالانکہ محکمہ صحت کو پہلے سے ہی آگاہ کردیاگیاتھا کہ سکیورٹی کور کے بغیر فیلڈ میں جانے سے گریز کریں۔