16 جون ، 2013
کوئٹہ… وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار اوروفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا دہشت گردوں کے حملے میں تباہ قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ، نقصانات کا جائزہ لیا ۔چودھری نثار کے ہمراہ وزیرمملکت جام میر کمال اور نیشنل پارٹی کے رہ نما میر حاصل بزنجو بھی تھے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے کہا زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی ہمارا قومی ورثہ تھا، ریزیڈنسی کی عمارت کو دوبارہ تعمیر کریں گے،عمارت کی تعمیر میں 3سے 4 ماہ کا عرصہ لگے گا، زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی اور کوئٹہ بم دھماکوں کے واقعات پر بہت افسوس ہے۔ہم ایک پالیسی بنائیں گے جس کے تحت ملک میں تاریخی مقامات کو بھرپورتحفظ فراہم کیاجائیگا۔بعد ازاں چوہدری نثار گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ڈپٹی کمشنر عبد المنصورکاکڑ کی رہاگاہ بھی گئے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔