16 جون ، 2013
مانسہرہ…مانسہرہ میں ملزم پر تشدد کرنے والے5اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے کا اندراج ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد کیاگیا جو انہوں نے جیونیوز کی خبر پر لیا ۔اس حوالے سے جیو نیوز کو ملنے والی وڈیومیں نظر آنیوالے سب انسپکٹر سمیت 5 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جن میں سے 2اہل کار گرفتارکر لیا گیا ہے ۔ڈی پی او کے مطابق ملزموں پرتشددغیر قانونی ہے،دیگر 3اہلکاروں کو بھی جلد گرفتار کرلیں گے ۔واضح رہے کہ جیونیوز پر پولیس کی زیر حراست ملزم پر تشدد سے متعلق خبر نشر کی گئی تھی۔