16 جون ، 2013
لاہور…صوبائی محتسب پنجاب جاوید محمود نے کہا ہے کہ محتسب آفس بدانتظامی کے خاتمے کیلئے ایسا کلیدی اور مثالی کردار ادا کرے کہ تمام محکمے اس کی پیروی کریں ،محتسب آفس میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب جاوید محمود کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں میں بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، تمام محکمے محتسب پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں لیکن وہ احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے ۔