16 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے پکنک منانے کیلئے ٹھٹھہ کی کینجھر جھیل آنے والے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون کو بچالیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن ، لیاقت آباد اور لی مارکیٹ کے رہائشی افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پکنک منانے کینجھر جھیل آئے تھے۔ جہاں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جانے کے باعث احد بشیر، وسیم، اور فاروق ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں مقامی ماہی گیروں نے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں۔ ماہی گیروں نے ایک خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا۔