پاکستان
16 جون ، 2013

بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف دونوں ایوانوں میں قراردادیں منظور

بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف دونوں ایوانوں میں قراردادیں منظور

اسلام آباد…آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔سینیٹ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف قراردادمسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق کی طرف سے پیش کی گئی ،جس میں کوئٹہ میں یونی ورسٹی بس میں جاں بحق ہونے والی طالبات کے والدین سے یکجہتی کا اظہار اور حملے کی مذمت کی گئی ،سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ یہ بلوچستان حکومت کیخلاف سازش ہے ،جب بھی معاملات بات چیت کی طرف بڑھتے ہیں ، ایسے واقعات ہوتے ہیں۔ قائد ایوان راجہ ظفرلحق نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات ایک سانحہ ہے ۔وزیر داخلہ بلوچستان گئے ہیں جیسے ہی واپس آئیں گے ان سے کہا جائے گا کہ ایوان کو آگاہ کریں۔ قومی اسمبلی میں بھی کوئٹہ دھماکوں اور زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملوں کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پرمنظور کر لی گئی۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی زاہد حامد نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کوئٹہ میں طالبات کی بس پر حملے اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے ،قرارداد میں زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ جلائے جانے اورکوئٹہ میں ڈاکٹروں کے اغواء کی شدید مذمت کی گئی۔

مزید خبریں :