پاکستان
16 جون ، 2013

بلوچستان کے مسئلے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

بلوچستان کے مسئلے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں،وفاقی وزیر داخلہ

کوئٹہ…وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ بلوچ اور پشتون، عورتوں اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتے، مذاکرات صرف ان سے ہوں گے، جو بات کرنا چاہیں گے،جو لوگ شدت پسندی پر بضد ہوں ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ہم زخموں پر مرہم رکھیں گے، روٹھے ہوئے لوگوں کو منائیں گے۔گزشتہ روزکوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ڈپٹی کمشنراکے حوالے سے چوہدری نثار علی خان نے کہا ڈپٹی کمشنرکو ان کی جرات پرتمغہ شجاعت دیاجائیگا،وہ ایک فرض شناس افسرتھے۔وزیر داخلہ نے کہا بلوچستان سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ہیں،وزیراعظم کی اجازت کے بعد اعلان کیا جائیگا۔

مزید خبریں :