16 جون ، 2013
کراچی…ایکسائز پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، کشمور کے قریب ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایکسائز پولیس نے خفیہ اطلاع پر سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے ڈیرا موڑ کے مقام پر پشاور سے کراچی جانے والے ٹرک کی تلاشی لی۔ ٹرک سے53 دستی بم ،15 آر جی ایس گرینڈ، 2 راکٹ لانچر، 20 الیکٹرل اور 20 نان الیکٹرل ڈیٹونیٹر، دو خودکش جیکٹیں اور چار واکی ٹاکی کے سیٹ بھی ملے ہیں۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور بارودی مواد دہشت گردی کے لیے کراچی لایا جارہا تھا۔