پاکستان
16 جون ، 2013

خیبر پختون خوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز

خیبر پختون خوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز

پشاور…خیبر پختون خوا کا بجٹ بھی کل پیش کیا جائے گا، صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کی تجویز دی ہے۔ خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کو نظر انداز نہیں کرسکتے اور بجٹ میں پندرہ فی صد اضافے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین کے لئے ایک تحفہ ہوگا۔

مزید خبریں :