16 جون ، 2013
مانسہرہ …خیبرپختونخوا کے وزیرجنگلات ابرارحسین نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی ،لکڑی کی ترسیل کے تمام پرمٹ منسوخ اور آرا مشینوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔مانسہرہ میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیرجنگلات نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تمام افسروں کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ نہ کرپشن کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے ، محکمے میں کوئی تبادلے نہیں ہوں گے۔ لیکن غفلت کے مرتکب ملازمین کو گھر جانا ہوگا ، کسی بااثر شخص کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔ ابرار حسین کا کہنا تھا کہ وہ جنگلات کی تباہی کے تمام حربوں سے واقف ہیں۔ اس لئے تمام معاملات کی خود نگرانی کریں گے۔