پاکستان
16 جون ، 2013

فیصل آباد میں مسافر ویگن کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

فیصل آباد میں مسافر ویگن کی ٹکر سے بچہ جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

فیصل آباد … فیصل آباد میں مسافر ویگن کی ٹکر سے بچے کے جاں بحق ہونے کے خلاف ورثا نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا اور مسافر ویگن کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا روڈ پر ہجویری ٹاوٴن کا رہائشی 12 سال کا وسیم سڑک پار کر رہا تھا کہ ایک مسافر ویگن کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا، اسے فوری طور پر الائیڈ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ بچے کی موت پر ورثاء نے الائیڈ اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے ویگن میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگانے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو روک دیا۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہو گیا۔

مزید خبریں :