دنیا
16 جون ، 2013

ترکی: مظاہرین کی دوبارہ تقسیم اسکوائرجانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپیں

ترکی: مظاہرین کی دوبارہ تقسیم اسکوائرجانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپیں

انقرہ … ترک وزیر اعظم کے مظاہرے ختم کرنے کے احکامات اور غازی پارک خالی کرا نے کے بعد مظاہرین ایک بار پھر تقسیم اسکوائر کی جانب بڑھ رہے ہیں جس پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رات بھر کی جھڑپوں کے بعد طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پولیس نے ترکی کا غازی پارک خالی کروالیا تھا مگر مظاہرین ایک بار پھر ترکی کے تقسیم اسکوائر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم غازی پارک میں جا کر دوبارہ قیام کرینگے ، جبکہ صبح سے پولیس کی جانب سے ترک دارلحکومت انقرا کے کیزیلے اسکوائر کو مظاہرین سے خالی کرانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ پولیس مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کر رہی ہے۔

مزید خبریں :