کاروبار
17 جون ، 2013

ایک اعشاریہ 44ٹریلین روپے کا ضمنی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان

 ایک اعشاریہ 44ٹریلین روپے کا ضمنی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان

اسلام آباد… آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے ایک اعشاریہ 44ٹریلین روپے کا ضمنی بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ایک سرکاری اہلکار کے مطابق 27جون کو پارلیمنٹ سے آئندہ سال کے بجٹ کی منظوری کے بعدحکومت وسیع اخراجات کی وجہ سے اسمبلی سے منظوری کے لئے 1.44ٹریلین روپے کے ضمنی اخراجات پیش کرے گی۔ اہلکار کا کہنا ہے کہ بجٹ پر بحث مکمل ہونے کے بعد ضمنی ڈیمانڈ پیش کی جائیں گی۔ایک اعشاریہ 44ٹریلین روپے کا ضمنی بجٹ ایک اعشاریہ 32ٹریلین روپے کے اخراجات کا اہم حصہ ہے جو حکومت پر اضافی مالی بوجھ ڈالے گا۔

مزید خبریں :