17 جون ، 2013
بیجنگ… چین کے شمال مغربی علاقے میں ژالہ باری نے علاقے کا نقشہ بدل دیا، کئی گھر، کاریں اور فصلیں تباہ ہوگئیں ۔ چین کے صوبہ گوئنگ ہائی میں زبردست ژالہ باری ہوئی ، جو 16 منٹ تک جاری رہی، 40 ملی میٹر قطر کے اولوں نے خوب تباہی مچائی اور علاقے کا نقشہ ہی بدل دیا، کئی گھر، کاریں اور فصلیں تباہ ہوگئیں ، گاڑیوں کے شیشے ، گھروں کی چھتیں تباہ ہوگئیں ، کئی درخت سڑکوں پر گرنے سے آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے ۔