پاکستان
11 مارچ ، 2012

سوئس حکام کو خط لکھنے کیلئے آئین کے مطابق کام کروں گا، وزیراعظم

سوئس حکام کو خط لکھنے کیلئے آئین کے مطابق کام کروں گا، وزیراعظم

لاہور…وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کے لئے آئین کے مطابق کام کروں گا اورکسی کی ایڈوائس نہیں لوں گا،پہلے ہی کہا تھا کہ تمام سازشیں سینیٹ انتخابات کو روکنے کیلئے کی جارہی ہیں۔لاہو رمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سوئس حکام کو خط لکھنے کیلیے آئین کے مطابق کام کروں گا،کسی کی ایڈوائس نہیں لوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تو ہر بار اور ہر روز سازش ہوتی ہے ،سازشیں ہوتی رہتی ہیں اور ہوتی رہیں گی ، ہم اپنا کام کر رہے ہیں ،عوام جانتے ہیں کہ حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کسی مردرکن اسمبلی سے گلہ نہیں ،خواتین کے عالمی دن پرحوصلہ افزائی کیلئے خاتون کی حمایت کا ذکر کیا۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اسلم گل کی شکست پر دکھ ہوا ،انھیں اکاموڈیٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 17مارچ کو صدر پانچویں بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :