پاکستان
17 جون ، 2013

تنخواہوں کی عدم ادائیگی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹرعدالت طلبی

تنخواہوں کی عدم ادائیگی : بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹرعدالت طلبی

کراچی … سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کے 70 ہزار ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو طلب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی ملازمین نے ندیم شیخ ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی کہ 3 ڈی ایم سیز کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں اور 4 ماہ سے فائر الاوٴنس اور پنشن کی ادائیگی نہیں کی گئی ، متعد بار مظاہروں اوریقین دہانیوں کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں۔ عدالت نے کے ایم سی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔

مزید خبریں :