17 جون ، 2013
دمشق … شام میں 2 کاربم دھماکوں میں 70 فوجی ہلاک ہوگئے، دھماکے دارالحکومت دمشق اور حلب میں ہوئے۔ شام کے شمالی شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک کاربم دھماکا ہوا جس میں 60 شامی فوجی ہلاک ہوئے، حکام کے مطابق کار میں 6 ٹن دھماکا خیز مواد نصب تھا، دھماکا القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادی گروہ نے کیاہے ۔ اس سے پہلے دمشق کے ملحقہ علاقے میں فوجی ہوائی اڈے کے نزدیک چیک پوسٹ پر کار بم دھماکے میں 10 شامی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔