18 جون ، 2013
اسلام آباد… حکومت نے غیررجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر 2 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس ختم کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رجسٹرڈ اورغیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپس پر الگ الگ قیمتوں کا نوٹس لے لیا،انھوں نے غیر رجسٹرڈ پیٹرول پمپوں پر جنرل سیلز ٹیکس 19 کی بجائے 17 فیصد وصول کرنے کا حکم دیا ہے، اب پیٹرولیم مصنوعات کے غیر رجسٹرڈ پمپس پر 2 فیصد اضافی جنرل سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا اور یہ پمپس فی لیٹرپونے 3 سے 3 روپے تک مہنگا پیٹرول فروخت نہیں کر سکیں گے۔