پاکستان
18 جون ، 2013

کتے چھوڑنے سے زخمی بچی کے ناک کی سرجری کل ملتان میں ہو گی

کتے چھوڑنے سے زخمی بچی کے ناک کی سرجری کل ملتان میں ہو گی

مظفر گڑھ…مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں مقامی زمیندار کے کتے چھوڑنے سے زخمی ہونے والی بچی کے ناک کی سرجری کل ملتان میں ہو گی ملتان نشتر اسپتال ذرائع کے مطابق 4 سالہ زبیدہ کے ناک کی سرجری کل اس صورت میں ممکن ہے جب اس کے لئے بی پازیٹو خون کا انتظام ہو جائے۔ بچی کا اگر کل ناک کا آپریشن ہو گیا تو اسے ایک ہفتہ اسپتال میں رکھا جائے گا جس کے بعد مختلف اسٹیجز میں بچی کے تین آپریشن مزید کئے جائیں گے تاہم نشتر اسپتال کے برن یونٹ کی انتظامیہ کے مطابق بچی کے تمام آپریشن مفت کئے جائیں گے۔ 4 سالہ زبیدہ کو 15روز قبل مظفر گڑھ کے علاقہ لنڈی پتافی کے مقامی زمیندار محمد جاوید نے مبینہ طور پر بچی کے پیاز توڑنے پر کتے چھوڑ دئیے تھے جس پر کتے نے بچی کا ناک کھا لیا ہے وزیراعلی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس کے مطابق ملزم محمد جاوید 19 جون تک عبوری ضمانت پر ہے جس کے بعد ہی اس کے خلاف کوئی کاروائی ہو گی۔

مزید خبریں :