پاکستان
18 جون ، 2013

ٹھٹھہ:فائرنگ سے بروہی بردرای کے نوجوان کی ہلاکت

ٹھٹھہ:فائرنگ سے بروہی بردرای کے نوجوان کی ہلاکت

ٹھٹھہ… گزشتہ روز فائرنگ سے بروہی بردرای کے نوجوان کی ہلاکت کیخلاف آج ٹھٹھہ میں مکمل ہڑتال ہے اور تجاراتی مراکز بند ہیں۔ گزشتہ روز ٹھٹھہ میں ایک بس اسٹاپ پر خشک برداری کے افراد کی فائرنگ سے بروہی برداری کا ایک نوجوان غفور بروہی ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا تھا۔واقعہ کے خلاف آج احتجاجاً شہر کے تمام تجاراتی مراکز، پیٹرول پمپ بند اور ٹریفک معطل ہے۔ پولیس نے خشک برداری کے دو نامزد ملزمان سمیت 6 افراد کیخلاف دہشتگردی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے دونوں برادریوں کے درمیان چھ سال سے جاری دشمنی کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :