دنیا
18 جون ، 2013

بھارت کے شمالی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی،73افرادہلاک

بھارت کے شمالی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچادی،73افرادہلاک

نئی دلی…بھارت کی شمالی علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،73 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ ، اور 72 ہزار مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔بھارت کی شمالی ریاستوں خصوصا اُتر کھنڈ، ہماچل پردیش اور ہمالیہ کی دو ریاستوں میں وقت سے پہلے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچارکھی ہے ،سیلاب سے سڑکیں، پل ، مکانات، اور کئی مندربہہ گئے ہیں ، آج مزید 11 افراد سیلاب کے باعث جان سے گئے ، ہلاکتوں کی تعداد73 ہوگئی۔ متعدد تاحال لاپتہ ہیں ،مٹی کے تودے گرنے اور سیلاب سے اُتر کھنڈ میں 71 ہزار سے زائدہمالیہ کے مندروں میں پھنسے ہیں ، ہماچل پردیش میں ایک ہزار 7 سو افراد راستوں میں امداد کے منتظر ہیں ، فوج اورنیم فوجی دستے،فضائیہ کے تین ہیلی کاپٹر اورڈیزاسٹر مینجمنٹ کی بارہ ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔کھانے کے پارسل اور پانی کی بوتلیں بھی سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو پہنچائی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :