18 جون ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بجٹ سے بیروزگاری بڑھے گی،5سال برباد کرنیوالوں کے قول وفعل میں تضاد سامنے آ گیا۔لاہور سے جاری بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ شہداء کی بیوگان کی پنشن میں خصوصی اضافہ ضروری ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ15فیصد ہونا چاہیے تھا،ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی نیت میں فتور ہے،4کروڑ روپے سے وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال چالو نہیں ہو گا، چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ کسانوں کیلئے صرف7،ارب روپے مختص کرنا مذاق ہے۔