18 جون ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کاکہناہے کہ 300یونین کونسلز میں نئے اسکول بنائیں گے، صوبے میں لڑکیوں کے تمام اسکولوں ،جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام اسکولوں میں مسنگ فسلٹیز مہیاکی جائیں گی،جبکہ4۔اضلاع میں اسکول آنے والی بچیوں کو200روپے مہینہ بھی دیئے جائیں گے ،پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان وزیرقانون و پارلیمانی اُمور پنجاب رانا ثناء اللہ کے ہمراہ لاہورمیں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ تعلیم پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے،شعبہ تعلیم کیلئے244۔ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے،آنے والے سالوں میں اس رقم کومزیدبڑھایاجائے گا ، ان کاکہناتھاکہ صحت کے شعبے کیلئے بجٹ کا 11فیصداور انرجی سیکٹر کیلئے20ارب47کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ پچھلے سال سے16فیصد زیادہ ہے،جبکہ 32فیصد ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کیلئے رکھا گیاہے،ان کاکہناتھاکہ لگژری رہائش گاہوں اور زرعی ٹیکس لگایا گیاہے،غریب عوام اور مڈل کلاس پر کوئی ٹیکس نہیں لگائے گئے جی ایس ٹی کی شرح بھی 16 فی صد ہے اُسے بڑھایا نہیں گیا ،مجتبیٰ شجاع الرحمنٰ نے کہاکہ2 سے 4 کنال کے گھر پر5 لاکھ روپے،4سے 8 کنال کے گھر پر 10لاکھ اور8 کنال سے بڑے گھر پر 15 لاکھ روپے لگژری ٹیکس عائد کیاگیا ہے، جو صرف ایک باردیناہوگا اس کے علاوہ امیر آبادیوں میں 5 مرلے کے گھروں پر دوبارہ پراپرٹی ٹیکس عائد کر گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ کسانوں کوبائیوانرجی اور سولر ٹیوب ویل دینے کیلئے ساڑھے7ارب روپے رکھے گئے ہیں۔