18 جون ، 2013
بغداد…عراقی دارلحکومت بغداد کی مسجد میں دو خود کش حملوں میں 31 افراد ہلاک اور 60 افراد ذخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے بغداد کے مشرقی ضلع القاہرہ میں دوپہر میں نماز کے بعد ہوئے ،حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر پہلے گارڈز پر فائرنگ کی جسکے بعد حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔جبکہ عراقی صوبے صلاحدین میں بھی دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 ذخمی ہوئے۔