پاکستان
19 جون ، 2013

بیروزگار باپ نے2بچوں کو قتل کرکے اپنے گلے پربھی چھری پھیرلی

بیروزگار باپ نے2بچوں کو قتل کرکے اپنے گلے پربھی چھری پھیرلی

کھاریاں…کھاریاں میں بے روز گاری سے تنگ آکر باپ نے چھری کے وار کر دو بچوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا، بعد میں باپ نے اپنے گلے پر بھی چھری پھیرلی۔پولیس کے مطابق محلہ بابا لطیف شاہ غازی میں بے روز گاری سے تنگ آکر باپ نے تین بچوں اور اپنے گلے پر چھری پھیر دی۔ جس سے تین سالہ محمد ناحیل اور چار سالہ محمد قاسم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سات ماہ کا محمد ضیا زخمی ہوگیا۔ بعد میں باپ ندیم صادق نے خود بھی اپنے گلے پر چھری پھیر لی۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :