19 جون ، 2013
جام پور… ڈسٹرکٹ زکوٰة آفس راجن پور کے قریب فائرنگ سے 2 سرکاری ملازمین جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق دفتری امورکے تنازع پر مسلح ملزم نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مدت ملازمت بڑھانے کا خواہشمند تھا۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔