19 جون ، 2013
فیصل آباد … فیصل آباد میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر بدفعلی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی۔ پولیس کے مطابق منصور آباد کے علاقے میں 6 اوباش نوجوانوں نے 13 سالہ لڑکے سفیان سے بدفعلی کی کوشش کی، لڑکے نے مزاحمت کی تو ملزمان نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی، لڑکے کی چیخ و پکار سن کر لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان فرار ہوگئے، لوگوں نے فوری طور پر آگ بجھا دی۔ پولیس کو اطلاع دی، پولیس ملزمان کی نشاندہی کیلئے لڑکے کو اپنے ہمراہ لے گئی۔