19 جون ، 2013
لاہور … بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال کا کہنا ہے کہ بزنس ویزے کا اجراء مزید آسان بنایا جائے گا، دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے پاکستان اور بھارت کو نان ٹیرف روکاٹیں دور کرنا ہوں گی، پاکستان کو 500 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر جلد پیشرفت ہوگی۔ لاہور چیمبر میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے شرت سبھر وال نے کہا کہ بڑھنے سے امن کی راہ ہموار ہوگی اور دونوں ملکو ں کو مالی فائدہ بھی ہو گا، تجارتی عمل تیز کرنے کیلئے دونوں ملکوں نے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں، بزنس ویزے کا اجراء مزید آسان بنایا جائے گا۔ بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کیلئے نان ٹیرف بیئریرکا خاتمہ کرنا ہوگا، ا س سے سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ شرت سبھرو ال نے کہا کہ پاکستان کو 500 میگاواٹ بجلی فراہمی کے منصوبے پر جلد پیش رفت ہو گی۔