19 جون ، 2013
لاہور…تحریک انصاف کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بجٹ کو ٹیکس فری قراردیکر 9ارب روپے کے ٹیکس لگادیئے ، تنخواہوں میں 10فیصداضافہ ناکافی ہے ، سرکاری اخراجات میں 50فیصد کمی کی جائے۔ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کاکہناتھا کہ پانچ مرلے کے گھروں پر دوبارہ ٹیکس کا نفاذ زیادتی ہے ، بجٹ میں اقلیتوں کیلیے کچھ نہیں رکھا گیا،تنخواہوں میں 10فیصداضافہ ناکافی ہے ، اسے 20فیصد ہونا چاہیے ، دانش اسکولز کیلئے مختص 3ارب روپیسے کئی اسکولوں میں ضروری سہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں ، ایک سوال پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والیماضی میں بلدیاتی اداروں کا گلا گھونٹتے رہے ہیں ۔