پاکستان
19 جون ، 2013

مردان:شیرگڑھ خودکش دھماکا،مرنیوالوں کی تعداد 33ہوگئی،96زخمی

مردان:شیرگڑھ خودکش دھماکا،مرنیوالوں کی تعداد 33ہوگئی،96زخمی

مردان…مردان کے علاقہ شیر گڑھ میں خودکش دھماکے میں جاں بحق افرادکی تعداد33 ہوگئی ہے۔دھماکیمیں 96 افراد زخمی ہوئے۔واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن مردان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ نمازجنازہ پرخودکش حملہ کے دوسرے روزبھی مردان کے علاقے شیرگڑھ کی فضاء سوگواررہی۔دھماکے نے کئی گھرانوں کے چراغ گل کردیئے۔جاں بحق افرادکی فاتحہ خوانی کیلئے بھی لو گ بڑی تعدادمیں آرہے ہیں۔خودکش حملہ کی ایف آئی آر تھانہ شیر گڑھ میں نامعلوم افرادکے خلاف درج کی گئی ہے۔ دھماکے کی تحقیقات کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن مردان کی سربراہی میں کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نیدھماکہ کی جگہ کامعائنہ کیااور زخمیوں کے بیانات بھی قلم بند کئے۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آورکاسرڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوایاگیاہے۔ خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔جن میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن عمران مومند اور سب انسپکٹر یعقوب بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں 96 افرادزخمی ہوئے۔ 30 سے زیادہ زخمی مردان اور پشاور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں :