19 جون ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے گریڈ ایک تا 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سفارش کردی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرپرسن نسرین جلیل کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے پارلیمنٹ سے منظوری تک جی ایس ٹی میں اضافے کو معطل کرنے کی سفارش کی۔قائمہ کمیٹی نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ منصوبوں کی تجاویز کی منظوری دی جن میں کچی کینال، کالی فروش رنگ کینال، چائنا بورڈ تک ایکسپریس وے کے منصوبوں کی تجاویز شامل ہیں۔قائمہ کمیٹی نے بجٹ میں 115 ارب روپے کے بلاک فنڈ رکھنے کو مسترد کردیا اور کہا کہ صرف منظور شدہ منصوبوں کے لئے رقم مختص کی جائے۔