19 جون ، 2013
کراچی … عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر پیپلز یونٹی نے احتجاج کیا جس کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے فلائٹ آپریشن 4 گھنٹے معطل رہا، مسافروں کی ہنگامہ آرائی پر انتظامیہ اور پیپلزیونٹی نے معاملات طے کرلئے۔ پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ پی آئی اے ہیڈ افس میں مزدور یونین کے درمیان کشیدگی کے باعث تمام ڈائریکٹرز اور جنرل منیجرز کام چھوڑ کر چلے گئے تھے جس کے باعث 4 گھنٹے تک پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل رہا۔ اس دوران کراچی ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور اور اسلام آباد سے پہنچے والے مسافروں کو سامان کے حصول میں بھی مشکلات اٹھانا پڑیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازیں روانہ نہ ہوسکیں۔