19 جون ، 2013
پشاور … پشاور میں گلبہار تھانے پر دستی بم کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق نا معلوم افراد نے جی ٹی روڈ پر ارباب سکندر خان خلیل فلائی اوور سے گلبہار تھانے پر دستی بم پھینکا جس سے ایک پولیس اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ دیسی ساخت کا بم استعمال کیا گیا، دھماکے سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔