11 مارچ ، 2012
ماناما … بحرین میں پولیس سے جھڑپوں میں ہلاک نوجوان کے جنازے میں شریک مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا، جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پیٹرول بم پھینکے۔ دارالحکومت مانامہ کے مغرب میں واقع گاوٴں الدراز میں اپوزیشن کے حامی ہزاروں افراد نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے جنازے میں شرکت کی۔ جنازے کے بعد مظاہریں مشتعل ہوگئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور جوابی کارروائی میں مظاہرین نے پیٹرول بم پھنکے۔ اپوزیشن کے مطابق 22 سالہ نوجون کی ہلاکت پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران آنسو گیس کا شل سر پر لگنے سے ہوئی۔ جون میں مارشل لاء کے اختتام کے بعد سے اب تک آنسو گیس سے متاثر ہو کر 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔