پاکستان
20 جون ، 2013

بجلی مہنگی کر کے بوجھ امیر پر ڈالا جائے گا، وفاقی وزیر پانی و بجلی

بجلی مہنگی کر کے بوجھ امیر پر ڈالا جائے گا، وفاقی وزیر پانی و بجلی

اسلام آباد … وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کر کے اس کابوجھ غریب کی بجائے امیر پر ڈالاجائے گا، بھارت سے 500 سے 2000ء میگاواٹ بجلی کی درآمد کیلئے بات چیت جاری ہے۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد میں پاور سیکٹر اصلاحات پر قومی کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ بھارت سے ایل این جی درآمد کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو یومیہ 40 سے50 کروڑ مکعب فٹ گیس دینا برداشت نہیں کرسکتے، نہ ہی فرٹیلائزر سیکٹر کو موجودہ قیمت پر گیس دینا ممکن ہے، اس پر نظر ثانی ہوگی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ 10کروڑ روپے کی رشوت کیلئے نندی پور پاور منصوبے کو تاخیر کا شکار کیا گیا جس سے ملک کو سالانہ 113ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :