20 جون ، 2013
پشاور…خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں۔ پی سی ایس ایگزیٹو گروپ کے افسران کو نظر انداز کرتے ہوئے سیکریٹریٹ گروپ کے افسر کو ڈپٹی کمشنر صوابی لگادیا گیا جبکہ ڈی سی کا تعلق بھی ضلع صوابی سے ہے۔صوبائی حکومت کی سفارش پر ڈی سی صوابی محمد ایاز کوتبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ زکواة و عشر اور ویلفئیر کے عہدہ پر کام کرنے والے معتصم باللہ کو ڈ پٹی کمشنر صوابی تعینات کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق تعیناتی کے منتظر پی سی ایس ایگزیٹو گروپ کے درجنوں افسران کو نظر انداز کرکے گریڈ اٹھارہ کے پی سی ایس آفیسر معتصم باللہ کو ڈی سی صوابی لگایا گیا ہے۔حیران کن طور پر ڈی سی صوابی معتصم باللہ کا تعلق بھی صوابی سے ہے جبکہ حکومت کسی افسر کی تعنیاتی اس کے اپنے ضلع میں نہیں کرتی اوراخلاقی طور پر افسر بھی اپنے آبائی ضلع میں تعیناتی سے گریز کرتا ہے۔