پاکستان
20 جون ، 2013

شہباز شریف کا ایک بار پھر پنجاب کو دنیا کا مثالی صوبہ بنانے کا عزم

شہباز شریف کا ایک بار پھر پنجاب کو دنیا کا مثالی صوبہ بنانے کا عزم

لاہور … پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ایک بار پھر پنجاب کو دنیا کا مثالی صوبہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ تاریخی مینڈیٹ کا تقاضا ہے کہ عجز و انکساری کے ساتھ عوامی خدمت کے ایجنڈے میں جْت جائیں، وہ پارٹی مشاورت کے بعد صوبے میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو پٹواری اور تھانہ کلچر کی تبدیلی، کرپشن اور بجلی بحران کے خاتمے کا تاریخی مینڈیٹ دیا ہے، عوام کو مسائل سے نکالنے اور ان کا معیار زندگی بہتربنانے کیلئے شب و روز محنت کرنا ہو گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی بحران بڑا چیلنج ہے، جس سے اراکینِ اسمبلی اور ماہرین کی مشاورت سے بطریق احسن نمٹیں گے، اقتدار کی طاقت کمزوروں کو انصاف دلانے، بیوہ اوریتیم کو حق دلانے، انصاف کی بالادستی اور جرائم کے خاتمے میں صَرف کرناہوگی۔

مزید خبریں :