پاکستان
20 جون ، 2013

لاہور:کیش ایوارڈزنہ ملنے کے خلاف ایف بی آر ملازمین کا احتجاج

لاہور…ایف بی آرلاہور کے افسروں اور عملے نے چیف کمشنرز کی جانب سے صرف اپنے اسٹاف کو کیش ایوارڈز دینے اور دیگر ناموں کو حذف کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ہر مالی سال کے اختتام پر 30 جون سے پہلے تمام ایف بی آر کمشنرز کی جانب سے چیف کمشنرز کو اچھی کارکردگی والے افسران اور ملازمین میں 40 فی صد کے نام کیش ایوارڈ کے لئے بھجوائے جاتے ہیں ،اس باربھی لاہور کے کمشنرز نے اپنے اپنے اسٹاف کے نام چیف کمشنر ون شفقت محمود اور چیف کمشنر ٹو مصطفیٰ اشرف کو بھجوائے ،چیف کمشنرز نے بیشترنام مسترد کر کے صرف اپنے اسٹاف کے 90 فی صد نام چیئرمین ایف بی آر کو بھجوا دیئے ،احتجاجی افسران اورملازمین نے چئیرمین ایف بی آر سے زیادتی کے ازالے کا مطالبہ کیا ۔

مزید خبریں :