20 جون ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جبکہ نواحی علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی جاری ہے۔ پشاور کے علاقہ متنی میں گذشتہ شب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ میں6 اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے بعد پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ اور حساس مقامات پرپولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ جبکہ متنی، بڈھ بیر اور شہر کے دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور ایف سی کا مشترکا سرچ آپریشنز بھی جاری ہے۔